بین ریاستی خبریں

امریندر سنگھ کے خلاف محاذ کی تیاری دہلی میں کانگریس کے 26 ایم ایل اے کی میٹنگ ، سدھو بھی شامل ہوں گے

چنڈی گڑھ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پنجاب کانگریس میں تقسیم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دہلی میں قانون سازوں اور رہنماؤں کے تین رکنی پینل کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ پنجاب کانگریس کے تقریباََ 26 ایم ایل اے کے ساتھ دہلی میں یہ میٹنگ تین دن تک جاری رہے گی جس میں پنجاب کانگریس کے باغی قائدین نوجوت سنگھ سدھو اور سی ایم امریندر سنگھ سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

کانگریس کے لگ بھگ 26 ممبران اسمبلی دہلی پہنچ چکے ہیں جن میں ریاستی صدر سنیل جھاکھر ، وزیر چرنجیت چنی ، سکھجندر سنگھ رندھاوا شامل ہیں۔ اس میٹنگ کے بعد سنیل جاکھڑ نے کہا ہے کہ یہ میٹنگ ذہنی دباؤکے لیے ہے۔ یہ کسی اورکے لیے نہیں بلکہ پنجاب اور کانگریس کے لیے رکھی گئی ہے۔یہ میٹنگ کم سے کم تین دن جاری رہے گی۔اس دوران ایم ایل اے ، ممبران پارلیمنٹ اور سینئر رہنما ملاقات کریں گے اور دیکھیں گے کہ صورتحال کو کس طرح مستحکم بنایا جائے۔

پنجاب میں گروگرنتھ صاحب اور کوٹکاپورہ فائرنگ کے معاملے میں سنیل جاکھڑ نے کہا ہے کہ جو لوگ غیر مسلح سکھوں کو گولی مارنے اور قتل کرنے کے احکامات دیتے ہیں وہ نہیں جائیں گے۔ کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو پارٹی قائدین میں شامل ہوں گے جو منگل کو دہلی میں پارٹی کی تین رکنی کمیٹی سے ملاقات کریں گے۔ یہ کمیٹی پنجاب کانگریس یونٹ میں لڑائی جھگڑے کو حل کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button