
نئی دہلی، 28 جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پنجاب کانگریس میں جاری اندرونی جنگ کے درمیان نوجوت سنگھ سدھو (Navjot Singh Sidhu) کل کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملیں گے۔سدھو کی میٹنگ ایسے وقت ہونے جارہی ہے جب پارٹی میں ہنگاموں سے نمٹنے کے لئے ریاست میں کچھ دن پہلے ہی تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
اس کمیٹی کی جانب سے ریاست کے وزیراعلی امریندر سمیت تمام سینئرلیڈران کے ساتھ طویل بحث و مباحثے کے بعد یہ رپورٹ کانگریس ہائی کمان کو دی گئی۔
غور طلب ہے کہ پنجاب سمیت پانچ ریاستوں میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ کمیٹی نے واضح کیا تھا کہ کیپٹن امریندر ریاست کے وزیر اعلی رہیں گے۔ ایسی صورتحال میں کل کل نوجوت سدھو کی ملاقات کو فاصلہ ختم کرنے کی سمت ایک اہم قدم سمجھا جارہا ہے۔



