قومی خبریں

پنجاب نے کمال کردیا‘ اروندکجریوال نے زبردست جیت پرشکریہ ادا کیا

نئی دہلی10مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروندکجریوال نے پنجاب میں پارٹی کی شاندار جیت کے لیے ریاست کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیاہے۔اروند کجریوال نے کہاہے کہ پنجاب کے لوگوں نے کمال کیاہے۔

ہم سب آپ سے پیارکرتے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ سکھبیر بادل، امریندر سنگھ، نوجوت سدھو اور چنی صاحب سب ہار گئے۔ انہوں نے کہاہے کہ پنجاب میں آپ کی جیت سے شہید اعظم بھگت سنگھ کا خواب پورا ہو رہا ہے۔ عاپ سربراہ نے کہاہے کہ ہم میڈیکل کالج، انجینئرنگ کالج بنائیں گے۔ ایسی صورت حال میں ہم طلباء کو یوکرین نہیں جانا پڑے گا۔

یوپی میں انقلاب تھا اب پنجاب میں انقلاب آگیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پورے ملک میں انقلاب برپا کیا جائے۔ انہوں نے تمام خواتین، نوجوانوں اور کسانوں سے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت چنی کی شکست کا حوالہ دیتے ہوئے کجریوال نے کہاہے کہ چنی کو ایک امیدوار نے شکست دی ہے جو ایک موبائل مرمت کی دکان میں کام کرتاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button