بین ریاستی خبریں

پنجاب: بلیک فنگس کی دہشت: صوبہ میں بلیک فنگس کے 110 مریض، 10مریض کی ہوچکی ہے مو ت

جالندھر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پنجاب میں اب تک بلیک فنگس سے 10موت ہوچکی ہیں۔ لدھیانہ میں بلیک فنگس سے 5 اموات کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ان میں سے 4کیسز پرانے ہیں ، جبکہ ایک موت اتوار کوہوئی ۔ 5 نئے کیسز بٹھنڈا میں اور 4 جالندھر میں پائے گئے ہیں۔جالندھر میں شوگر کے 11 میں سے 9 مریضوں میں وائٹ فنگس کی علامات پائی گئیں ہیں۔

بٹھنڈا کے ملنے کیسز میں 3 خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ آدیش اسپتال بھچو منڈی میں 5 میں سے 4 مریضوں کا آپریشن ہوا ہے ، جبکہ ایک مریض گھرچلا گیا ۔ابھی تک لدھیانہ میں 33 ، بٹھنڈہ میں 25 ، امرتسر میں 17 ، جالندھر میں 18 ، پٹیالہ میں 14 ، مکتسر میں 2 ، موگا میں 1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 110 کیسزکی تصدیق ہوچکی ہے۔

وہیں چندی گڑھ کے عوام کو کورونا سے بچانے کے لئے پنجاب حکومت کو ویکسین خریداری مہم کا ایک اور دھچکا لگا ہے۔ موڈرنا کمپنی نے راست حکومت کو ویکسین بھیجنے سے انکار کردیا ہے ، کیونکہ ان کی پالیسی کے مطابق ، کمپنی صرف مرکزی حکومت سے سمجھوتہ کرتی ہے۔

اب حکومت دیگر کمپنیوں کے ردعمل کو دیکھ رہی ہے۔ پنجاب اسٹیٹ نوڈل آفیسر برائے ویکسی نیشن وکاس گرگ نے بتایا کہ اسپوتنک نے ابتدائی ویکسی نیشن کے لئے ویکسین خریدنے کے لئے اسپوتنک پنجم ، فائزر ، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن سے رجوع کیا تھا،لیکن صرف مو ڈرنا نے ہی اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ واضح ہو کہ ریاست کو ابھی تک مرکزی حکومت کی طرف سے 44 لاکھ سے بھی کم ویکسین ڈوز ملی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button