پنجاب کے بلدی انتخابات میں کانگریس کے ہاتھوں بی جے پی کا صفایا

پنجاب : 17۔فروری ( اردودنیا۔اِن)پنجاب میں منعقدہ بلدی انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی کا مکمل صفایا کرتے ہوئےریاست کی تمام سات میونسپل کارپوریشنس پر قبضہ کرلیا ہے جن میںپٹھان کوٹ ،ہوشیارپور، موگا ، کپور تھلہ،ابوہر ،بٹالہ اور بھٹنڈا میونسپل کاپوریشنس شامل ہیں ۔
پنجاب کی سات میونسپل کارپوریشنس اور 109 بلدیات کے لیے ہونے والے انتخابات کی رائے شماری جاری ہے جن میں ساتوں میونسپل کارپوریشنس میں کانگریس نے شاندار جیت درج کرواتے ہوئے بی جے پی چت کردیا ہے ۔بھٹنڈا میونسپل کارپوریشن 52 سال بعد کانگریس کے قبضہ میں آئی ہے۔
لوک سبھا میں بھٹنڈا لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی شرومنی اکالی دل کی ہرسمرت بادل کرتی ہیں جنہوں نے پنجاب میں مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے احتجاج کے آغاز کے بعدمرکز میں بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت سے علحدہ ہوگئی تھیں وہیں موہالی میونسپل کارپوریشن کے نتائج کا اعلان کل جمعرات کو کیا جانے والا ہے۔
14 فروری کو زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران پنجاب میںبلدیاتی انتخابات کیلئے رائے دہی ہوئی تھی جس میں 71.39 فیصد رائے دہی ریکارڈ ہوئی تھی۔جبکہ کل منگل کو ان انتخابات کے کئی پولنگ بوتھس پر دوبارہ رائے دہی منعقد کی گئی تھی جن کے نتائج بھی آج جاری کیے جائیں گے۔ کارپوریشنس اور بلدی حلقوں کی جملہ تعداد 2,215 ہے ۔
This is a tight slap on the face of BJP, SAD and AAP by people of Punjab for playing with the feelings of our Anndaatas. pic.twitter.com/mH81fNxyyH
— Punjab Congress (@INCPunjab) February 17, 2021
پنجاب کی ان سات میونسپل کارپوریشنس اور 109 بلدیات کے انتخابات جملہ 9,222 امیدواروں نے مقابلہ کیا تھا جن میں ریکارڈ تعداد میں 2,831 آزاد امیدواربھی شامل ہیں ۔ان انتخابات میں بی جے پی نے تنہا مقابلہ کرتے ہوئے 1,003 امیدوار ہی مقابلہ میں اتارے تھے۔
جبکہ شرومنی اکالی دل نے بھی بی جے پی سے مفاہمت کے بغیر اپنے 1,569 امیدوار میدان میں کھڑے کیے تھے۔ان بلدی انتخابات کی رائے شماری ہنوز جاری ہے اور شام تک مکمل نتائج کے جاری ہونے کا امکان ہے



