بھٹنڈہ ،12؍اپریل :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)پنجاب کے بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن پر فائرنگ کی گئی ہے۔ اس واقعے میں چار فوجیوں کی موت ہو گئی ہے۔ واقعہ صبح 4.35 کا بتایا جا رہا ہے۔ فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی تلاشی مہم بھی جاری ہے۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔دوسری جانب بھٹنڈہ کے ایس ایس پی جی ایس کھرانہ نے بتایا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ نہیں ہے، افواہ نہ پھیلائی جائے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کوئیک ری ایکشن ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ فوج کی جنوبی مغربی کمان نے ایک بیان میں کہا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور فوری ردعمل کی ٹیمیں تلاشی آپریشن کر رہی ہیں۔ پنجاب پولیس کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آرمی کینٹ بھٹنڈہ جیو میس میں فائرنگ ہوئی ہے۔ آرمی کینٹ کے تمام داخلی دروازے بند کر دیئے گئے ہیں۔
تقریباً 2 دن پہلے 28 کارتوس بشمول ایک اینساس رائفل بھی غائب ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے پیچھے فوج کے کچھ افراد کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ فی الحال فوج نے مقامی پولیس کو چھاؤنی کے علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ بدھ کی صبح تقریباً 04:35 بجے پنجاب کے بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر پیش آیا۔ اس واقعے میں چار فوجی ہلاک ہو گئے۔اسٹیشن کوئیک ری ایکشن ٹیمیں فعال کر دی گئیں۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا گیا۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔ بھٹنڈہ میں آرمی کینٹ کے تمام داخلی دروازے بند کر دیئے گئے ہیں۔ درحقیقت بدھ کی صبح بٹھنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر مشتبہ سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ فوجیوں نے تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران مشتبہ شخص نے فوجیوں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں چار جوان شہید ہو گئے۔حملہ آور سادہ لباس میں تھا۔ بٹھنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر سے 4 نعشیں ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک میگزین کے ساتھ انسااس رائفل دو روز قبل بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن سے لاپتہ ہوئی تھی۔ غائب ہونے والے ہتھیار کی تلاش جاری ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ کچھ دن پہلے ایک جوان کی لاش جنگل سے ملی تھی۔ لاش کو کتوں نے نوچ نوچ لیاتھا۔



