بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

پنجاب: ریفریجریٹر گیس میں دھماکہ ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد لقمہ اجل

یہ حادثہ ریفریجریٹر کا کمپریسر پھٹنے سے پیش آیا۔

پنجاب، 9اکتوبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)جالندھر ویسٹ کے اوتار نگر کی گلی نمبر 12 میں آگ لگنے سے ایک خاندان کی خوشیاں ہمیشہ کے لئے خاک میں مل گئیں۔پنجاب کے شہر جالندھر میں اتوار کی رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی المناک موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت اکشے، یشپال گھئی، منشا، دیا اور روچی کے طور پر کی گئی ہے۔ یشپال کا بیٹا شدید زخمی بتایا جاتا ہے اور ڈی ایم سی، لدھیانہ میں زیر علاج ہے۔یہ واقعہ جالندھر کے اوتار نگر کی گلی نمبر 12 میں پیش آیا۔ متوفی یشپال گھئی کے بھائی راج گھئی کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی نے تقریباً سات ماہ قبل ڈبل ڈور فریج خریدا تھا۔ رات گئے کمپریسر پھٹ گیا اور گھر میں آگ لگ گئی۔

کسی کو گھر سے باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا۔ جس کی وجہ سے 65 سالہ یشپال گھئی اور ان کا بیٹا اور بہو دو لڑکیوں کے ساتھ جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ جب کہ اس کی بوڑھی بھابھی گھر سے باہر تھیں، وہ بحفاظت بچ گئیں۔ ریفریجریٹر کے کمپریسر میں دھماکے سے گیس گھر کے ساتھ ساتھ گلی میں بھی پھیل گئی۔ جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ محکمہ کے ملازمین رات گئے تک آگ پر قابو پانے میں مصروف رہے۔ فائر بریگیڈ کے ملازمین نے گھر کے اندر سے لوگوں کو باہر نکالا، جس کے بعد انہیں سول اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تین افراد کو مردہ قرار دے دیا اور دو افراد کو پرائیوٹ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ دونوں کی بھی علاج کے دوران موت ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم پی سشیل رنکو، اے سی پی اور تھانہ انچارج بھی موقع پر پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button