کپور تھلا ، 2مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کپورتھلا کے گاؤں سیدووال کی ایک نوجوان خاتون کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ کونو لا شہر میں سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتی تھی۔ گزشتہ روز ایک سرپھرے انگریز نے لڑکی پر ڈنڈے سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔
اسے زخمی حالت میں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ہندوستانی خاتون کی موت ہو گئی۔
اس کی تصدیق خاندان کے رکن سلیندر سنگھ نے کی اور بتایا کہ لڑکی کے والدین کینیڈا پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ لڑکی کی موت کی خبر سن کر پورے گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
معلومات کے مطابق کپورتھلا کے سیدووال گاؤں کی لڑکی ہرمندیپ کور کی کینیڈا میں موت ہو گئی ہے۔ خاندان کے رکن سلیندر سنگھ کے مطابق ہرمندیپ کور تین سال قبل اسٹوڈنٹ ویزا پر کینیڈا کے کونو لا شہر گئی تھی،تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسے ایک کمپنی میں سکیورٹی گارڈ کی نوکری مل گئی۔
چند ماہ قبل وہ کینیڈا کا پی آر بھی کرایا۔زخمی حالت میں اسے کونولا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن ایک دن بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔ والدین کو جیسے ہی اس کی موت کا علم ہوا وہ فوراً کینیڈا روانہ ہو گئے ہیں۔



