سرورققومی خبریں

قطر: 8 ہندوستانیوں کی سزائے موت پر روک لگا دی گئی

بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

دوحہ ؍نئی دہلی ، 28دسمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) قطر میں 8 ہندوستانیوں کی سزائے موت پر روک لگا کر ان سب کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ایم ای اے نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہراء گلوبل کیس میں قطر کی اپیل کورٹ کے آج کے فیصلے کا نوٹس لیا ہے، جس میں سزاؤں کو کم کیا گیا ہے۔ ہمیں تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔ قطر میں ہمارے سفیر اور دیگر حکام عدالت میں موجود تھے۔ اہل خانہ کے ساتھ آج ہی اپیل کی ہے۔ ہم مقدمہ کے آغاز سے ہی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم اس معاملے کو قطری حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔

بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں اکتوبر میں قطری عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ تمام ہندوستانی شہری دوحہ میں قائم ایک کمپنی کے ملازم تھے اور انہیں اگست 2022 میں حراست میں لیا گیا تھا۔قطری حکام کی جانب سے ان کیخلاف الزامات کو عام نہیں کیا گیا،تاہم بعض میڈیا ذرائع نے یہ خبر دی تھی کہ ان تمام ہندوستان کے بحریہ افسران پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ اس کی ٹیم تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہی ہے اور اگلے مرحلے کا فیصلہ کرنے کے لیے قانونی ٹیم کے ساتھ ساتھ اہل خانہ سے بھی رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں کارروائی کی خفیہ اور حساس نوعیت کی وجہ سے، اس وقت مزید کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button