بین الاقوامی خبریں

قطر کی ایشیائی ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی سفری پالیسی جاری

دوحہ/03؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)قطر نے ایشیائی ممالک سے آنے والوں کے لیے نئے سفری قواعد وضع کردیئے، #عرب ٹی وی کے مطابق قطر نے پاکستان اور بھارت سمیت چھ #ایشیائی ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے اپنی سفری پالیسی کو تبدیل کیا ہے اور ان کے لیے ہوٹل #قرنطینہ کی شرط لازم کردی گئی ہے۔

وزارتِ صحت نے گزشتہ روز ایک بیان جاری کیا جس میں بروز پیر 2 اگست سے بنگلہ دیش، #بھارت، نیپال، #پاکستان، فلپائن اور سری لنکا سے آنے والے جو ریاست قطر میں ہی کوویڈ 19 ویکسین وصول کرچکے ہیں یا کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں وہ ملک آمد کے بعد دو دن کی ہوٹل قرنطینہ کی مدت پوری کریں گے۔ان مسافروں کا دو دن بعد ادارہ جاتی قرنطین ختم ہوجائے گا اگر ان کے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آتا ہے۔ وزارت کے مطابق ان ممالک سے آنے والے دیگر افراد کو 10 دن کے لیے ہوٹل قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button