بین الاقوامی خبریں

ملکہ الزبتھ دوم کا خفیہ خط کھولا جائے گا 2085 میں، کس کے نام ہے پیغام؟

ملکہ نے یہ خط نومبر 1986 میں اس عمارت کی تزئین وآرائش کے بعد لکھا تھا۔ ملکہ کے عملے کو بھی معلوم نہیں کہ اس خط میں کیا ہے

لندن،12ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حال ہی میں فوت ہونے والی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے حوالے سے ایک دلچسپ معاملہ کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ ملکہ کا ایک خفیہ پیغام ہے ،جسے 63 برس بعد کھولا جائے گا۔ ملکہ نے یہ پیغام آسٹریلوی شہر سڈنی کے شہریوں کے نام لکھا تھا۔ یہ خط شہر کی ایک مشہور عمارت میں چھپا کر رکھا گیا ہے۔یہ سڈنی کے بزنس ڈسٹرکٹ میں ملکہ وکٹوریہ بلڈنگ ہے۔ برطانوی اخبار ’’ ڈیلی میل‘‘ کے مطابق اس خط کو نہ کھولنے کی سخت ہدایات کی گئی ہیں۔

ملکہ نے یہ خط نومبر 1986 میں اس عمارت کی تزئین وآرائش کے بعد لکھا تھا۔ ملکہ کے عملے کو بھی معلوم نہیں کہ اس خط میں کیا ہے۔ یہ خط شیشے کے ایک کیس میں رکھا گیا ہے۔ اس کیس سے صرف ملکہ کی ہدایات نظر آتی ہیں۔ملکہ کی جانب سے ان ہدایات میں لکھا ہے یہ خط آسٹریلوی شہر سڈنی کے میئر کیلئے ہے۔ براہ کرم اسے 2085 میں اپنے انتخابات کے مناسب کسی دن کھولئے گا اور سڈنی کے شہریوں کو میرا پیغام پہنچائیے گا۔ملکہ 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں رحلت کر گئیں اور ان آخری رسومات 19 ستمبر کو لندن میں ادا کی جائے گی۔

شاہ چارلس ملکہ الزبتھ کے تابوت کے جلوس میں شرکت کیلئے اسکاٹ لینڈ جائیں گے

لندن ،12ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)برطانیہ کے شاہ چارلس سوم پیر کو اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ والدہ الزبتھ کے تابوت کے جلسوس میں شرکت کے لیے اسکاٹ لینڈ جائیں گے جہاں ایڈنبرا کے ایک محل سے شہر کے تاریخی سینٹ جائلز کیتھیڈرل تک ایک شاندار جلوس میں ملکہ کے جسد کو لے جایا جائے گا۔خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق نئے بادشاہ شاہی خاندان کے سینئر افراد کے ساتھ چرچ میں ایک دعائیہ تقریب میں بھی شامل ہوں گے جہاں ملکہ الزبتھ کے تابوت کو لندن لے جانے سے قبل منگل تک رکھا جائے گا۔اتوار کے روز ان کی میت کو ایک تابوت گاڑی کے ذریعے اسکاٹ لینڈ کے بالمورل کیسل سے چھ گھنٹے کے سفر میں اسکاٹ لینڈ کے دلکش دیہی علاقوں، دیہات، چھوٹے قصبوں اور شہروں سے ہوتے ہوئے ایڈنبرا لے جایا گیا۔ہزاروں لوگ ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سڑکوں پر قطاروں میں کھڑے ہوئے جب کہ بڑے بڑے ہجوم ایڈنبرا میں اکٹھے ہوئے جن میں سے کچھ کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

اسکاٹ لینڈ روانہ ہونے سے قبل 73 سالہ چارلس ، جو برطانوی نظام کے تحت برطانیہ اور آسٹریلیا ، کینیڈا ، جمیکا ، نیوزی لینڈ اور پاپوا نیو گنی سمیت دوسرے علاقوں کے بادشاہ بن گئے ہیں ، ایک اور روایتی تقریب میں شرکت کے لیے برطانوی پارلیمنٹ جائیں گے۔ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد شہزادہ ہیری نے اہلیہ میگھن اور شہزادہ ولیم نے اہلیہ کیٹ کے ساتھ ونڈسر کیسل میں ہفتے کو عوام کے سامنیایک ساتھ چہل قدمی کی۔ویسٹ منسٹر ہال میں، ہاؤس آف کامنز اور ایوانِ بالا کے قانون ساز ان کی والدہ کے انتقال پر ان سے اپنی تعزیت کا اظہار کریں گے اور نئے بادشاہ ایک جوابی تقریر کریں گے۔

اس کے بعد وہ اپنی اہلیہ کمیلا ، کوئین آف کنسورٹ کے ساتھ اپنی بہن این اور بھائیوں اینڈریو اور ایڈورڈ کے ساتھ والدہ کے تابوت کے جلوس میں شامل ہونے کے لیے ایڈنبرا جائیں گے جہاں وہ تابوت گاڑی کے پیچھے اس وقت تک پیدل چلیں گے جب ان کی والدہ کے تابوت کو سینٹ جائلز ، کیتھیڈرل لے جایا جائے گا۔جب میت چرچ پہنچے گی تو ڈیوک آف ہملٹن اور برینڈن اسکاٹ لینڈ کا تاج تابوت پر رکھیں گے۔ ایک دعائیہ تقریب کے بعد تابوت کو 24 گھنٹے کے لیے کیتھیڈرل میں رکھا جائے گا تاکہ لوگوں کو اپنی عقیدت کے نذرانے پیش کرنے کی اجازت دی جا سکے۔

شاہ چارلس اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ کا دورہ بھی کریں گے اور اسکاٹ لینڈ کیفرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجیئن سے ملاقات کریں گے۔بعد ازاں وہ دیگرشاہی افراد کے ساتھ ایک دعائیہ تقریب میں شریک ہوں گے۔منگل کو ملکہ الزبتھ کے تابوت کو لند ن لے جایا جائے گا جہاں بدھ کو اسے ویسٹ منسٹر ہال میں ایک بلند چبوترے پر رکھ دیا جائے گا۔ وہ آخری رسومات تک وہیں رکھا جارہے گا جو پروگرام کے مطابق پیر 19 ستمبر کو ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button