قومی خبریں

کانگریس صد رکا پی ایم مودی سے سوال : آپ نے تو سالانہ 2 کروڑ ملازمت کا وعدہ کیا تھا، 8 سال کی 16 کروڑ ملازمت کہاں ہے؟

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک میں بیروزگاری کو لے کر ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ

نئی دہلی،20جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک میں بیروزگاری کو لے کر ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ مودی جی! سرکاری محکموں میں 30 لاکھ عہدے خالی ہیں۔ آج آپ جو 71000 تقرری نامے تقسیم کر رہے ہیں وہ صرف ’اونٹ کے منہ میں زیرہ‘ کے برابر ہیں! خالی آسامیوں کو پر کرنے کا عمل ہے۔ آپ نے سالانہ 2 کروڑ نئی نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ نوجوانوں کو بتائیں کہ 8 سال کی 16 کروڑ نئی نوکریاں کہاں ہیں؟خیال رہے کہ پی ایم مودی نے آج جمعہ (20 جنوری 2023) کو ملک بھر کے 71000 نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے تقرری نامے سونپے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ان نوجوانوں کو خطوط سونپے۔

کانگریس صدر اسی پر تبصرہ کر رہے تھے۔ملکارجن کھڑگے نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا کہ ہر سال 2 کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے۔ مرکزی حکومت کی موجودہ 10 لاکھ اسامیوں کو پر کرنے کے بارے میں سوچنے میں انہیں آٹھ سال لگ گئے، اب پی ایم روزگار میلے کا انعقاد کر رہے ہیں۔انہوں نے دہلی میں 75000 لوگوں کو تقرری نامے دیئے تھے۔ اسی طرح گجرات میں 13000 اور جموں و کشمیر میں 3000 لوگوں کو تقرری نامے دیئے گئے۔

آج جب لاکھوں نوجوان نوکریوں کی تلاش میں ہیں، وزیر اعظم چند ہزار کو تقرری نامہ تقسیم کر رہے ہیں۔کانگریس صدر نے اپنے ایک اور بیان میں کہا تھا کہ ملک کے دیہی علاقوں میں ریکارڈ بیروزگاری ہے۔ سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کے مطابق گزشتہ 6 سالوں میں دیہی بے روزگاری کی اوسط 7.02 فیصد ہے۔ نوجوان سرکاری نوکری کے لیے برسوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔انہو ں نے الزام لگایا کہ یہ سب بی جے پی کی قوت ارادی میں کوتاہی اور جھوٹے وعدوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button