قومی خبریں

سی بی آئی تحقیقات کے خلاف سپریم کورٹ پہنچنے پر مہاراشٹرا حکومت سے سوال-کیا انیل دیشمکھ کو بچانا چاہتے ہیں؟

نئی دہلی،18؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے #مہاراشٹرا  کے سابق وزیر داخلہ اور این سی پی لیڈر #انیل دیشمکھ کے خلاف سی بی آئی تحقیقات کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ پہنچنے پر مہاراشٹر حکومت سے سوالات کیے ہیں۔ #سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ سی بی آئی تحقیقات کی مخالفت کرتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ ریاستی حکومت سابق #وزیر کو تحفظ دے رہی ہے۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ریاست کوانتظامیہ میں درستگی کے لیے کسی بھی تحقیقات کے لیے تیار رہے اور منصفانہ تحقیقات کی اجازت دے۔

مہاراشٹرا حکومت نے بمبئی ہائی کورٹ کے سی بی آئی تحقیقات کی اجازت کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔اس سے پہلے مہاراشٹر حکومت نے بمبئی ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ وہ چاہتی ہے کہ ریاستی حکومت انیل دیشمکھ کے خلاف سی بی آئی کی تحقیقات میں تعاون کرے، لیکن سی بی آئی نے جو دستاویزات مانگا ہے وہ غیر متعلقہ ہیں۔ سی بی آئی نے #الزام لگایا تھا کہ ریاستی #حکومت #تحقیقات میں تعاون نہیں کررہی ہے۔

سی بی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ریاستی حکومت سے اس معاملے کے بارے میں جواب مانگا تھا۔ سی بی آئی نے اے ایس جی کے ذریعے عدالت میں یہ الزام بھی لگایا کہ تعاون کرنے کے بجائے ممبئی پولیس کا ایک اے سی پی معاملے کی تفتیش کرنے والے سی بی آئی افسر کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button