قومی خبریں

ویکسی نیشن پالیسی پرراہل اور پرینکا گاندھی کا مرکزی حکومت پر نشانہ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس نےمطالبہ کیا کہ ملک کے تمام شہریوں کو کورونا ویکسین مفت ملنی چاہئے، اور یہ الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کی خراب پالیسی کی وجہ سے ویکسی نیشن مہم درمیان میں لٹک گئی ہے۔ مرکزی اپوزیشن پارٹی نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ‘مفت ویکسی نیشن کی مہم چلائی ہے۔

پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے اس مہم کے تحت ٹویٹ کیاکہ کورونا وائرس کے خلاف سب سے مضبوط تحفظ صرف ویکسین ہی ہے۔ آپ کو بھی ملک کے عوام کو مفت ویکسین دینے کے لئے آواز اٹھانی چاہئے۔ مرکزی حکومت کو جگائیں!کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ملک میں اوسطا 19 لاکھ افراد کو ٹیکے لگ رہے ہیں۔

مرکزی حکومت کی نرم ٹیکہ پالیسی نے ویکسی نیشن مہم کو بیچ میں چھوڑدیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ ہندوستان کے لوگوں کو امید تھی کہ سب کے لئے مفت ویکسین لگانے کی پالیسی ہوگی، لیکن مرکزی حکومت نیدیاٹیکہ کاری مراکز مقفل،ایک ملک میں ویکسین کی 3 قیمتیں، اب تک صرف 3.4فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے،

اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہو کر اس کی ذمہ داری ریاستوں پر ڈالناغیر مستحکم ٹیکہ کاری پالیسی ہے۔سینئر کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد نے ایک ویڈیو جاری کرکے کہاکہ کورونا سے پوری دنیا اور ہندوستان کو ویکسین ہی بچاسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وطن عزیز کو مفت میں ویکسین لگائی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button