بین ریاستی خبریں

راہل گاندھی مجھے دہشت گرد کہتے ہیں، 20 تاریخ کو معلوم ہوجائے گا: اروند کیجریوال

موہائی ،16؍ فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی انہیں دہشت گرد کہتے ہیں، لیکن 20 فروری کو انہیں معلوم ہوچلے گا۔ پنجاب میں پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار بھگونت مان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے موہالی میں راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس لیڈر اب بی جے پی کی زبان بول رہے ہیں۔
ان کے ساتھ موجودبھگونت مان نے کہا کہ راہل گاندھی نے بہت خطرناک بیان دیا کہ اگر پنجاب میں کانگریس کی حکومت نہیں بنی تو پنجاب میں آگ لگ جائے گی۔ کیجریوال نے کہا کہ کانگریس نے 5 سالوں میں پنجاب کا ماحول خراب کیا ہے، ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ عآپ حکومت امن اور بھائی چارہ قائم کرے گی۔
پریس کانفرنس سے پہلے امرتسر کے موجودہ میئر نے دونوں لیڈروں کی موجودگی میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس کا ذکر کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ وہ امرتسر کو ورلڈ آئیکن سٹی بنانے پر کام کریں گے۔کیجریوال نے کہا کہ پنجاب کا تاجر خوفزدہ ہے۔ صرف بیس دن باقی ہیں۔
اس کے بعد آپ بلا خوف کاروبار کر سکیں گے۔ آپ پنجاب سے پرچہ راج کو بندکریں گے۔ پنجاب میں پرچہ راج ہے، لوگ بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔ پرانے جھوٹے پرچے منسوخ کیے جائیں گے، پنجاب میں پرچہ راج بند کریں گے ، تاجروں کے خوف کو دور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تاجر کانگریس کے ووٹر ہیں، عآپ کو ایک موقع دیں، یہ تمام مسائل حل کریںگے ، تاجروں کو حصہ بنائیں گے ، اگر ہمارے وزیر یا ایم ایل اے نے تاجروں کو ہراساں کیا، تو ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button