قومی خبریں

راہل گاندھی سورت کی عدالت میں ہوئے پیش ’مودی سرنیم‘ پر دئیے گئے بیان پر ہوا ہے مقدمہ

نئی دہلی،24؍ جون:(اردودنیا/ایجنسیاں) #بھارتیہ جنتا #پارٹی (بی جے پی) کے رکن #اسمبلی کی جانب سے دائر ایک مجرمانہ ہتک عزت کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے کانگریس رہنما راہل گاندھی گجرات کے سورت میں مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ ہتک عزت کا مقدمہ راہل #گاندھی کے’ #مودی برادری ‘ کے بارے میں کئے گئے تبصرے کے خلاف دائر کیاگیا ہے۔

سورت کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اے این دوے نے راہل گاندھی کو ایک ہفتہ قبل سورت بی جے پی کے ایم ایل اے پورنیش مودی کے دائر کئے گئے کیس میں اپنا آخری بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی تھی۔اپریل 2019 میں اپنی شکایت میں پورنیش مودی نے کانگریس کے رکن اسمبلی پر الزام لگایا تھا کہ جب انہوں نے لوک سبھا انتخابات سے قبل منعقدہ ریلی میں یہ بات کہی تھی تواس سے پوری مودی برادری کی تذلیل ہوئی تھی۔

کرناٹک میں 13 اپریل 2019 کو منعقدہ ایک انتخابی ریلی میں راہل گاندھی نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ #نیرو مودی ، #للت مودی ، #نریندر مودی … ایسا کیوں ہے ، سبھی کا نام مودی ہے … تمام چورمودی ذات کے کیوں ہوتے ہیں؟ راہل گاندھی اس وقت کانگریس کے قومی صدر تھے ، اور انتخابی نتائج میں پارٹی کی شکست کے بعد انہوں نے مئی 2019 میں استعفیٰ دے دیا تھا۔ راہل نے اکتوبر 2019 میں عدالت میں پیش ہو کر خود کو بے گناہ قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button