
بھوپال عصمت دری کا معاملہ
نئی دہلی: (ارددودنیا.اِن)راہل گاندھی نے آج ایک ٹویٹ میں مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے زیادتی کاذمہ دار ہمیشہ متاثرہ کو ٹھہرایاہے۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ بھوپال عصمت دری متاثرہ ایک ماہ بعد بھی انصاف سے دور ہے کیوں کہ بی جے پی ہمیشہ مظلوم خاتون کو عصمت دری کا ذمہ دار ٹھہراتی رہی ہے اور اس کاروائی میں نرمی کرتی ہے جس سے مجرموں کو فائدہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :- بھوپال عصمت ریزی کیس
بی جے پی ہمیشہ متاثرہ کوہی عصمت دری کیلئے ذمہ دار ٹھہراتی رہی ہے : راہل گاندھی کاحملہ
یہی ہے حکومت کی ’بیٹی بچائو‘کاسچ!۔راہل گاندھی نے اس ٹویٹ کے ساتھ ایک اخبار کی خبربھی شیئر کی ۔ اس خبر میں عصمت دری متاثرہ کے بیان کاحوالہ دیا ہے۔ اس خبر کے مطابق متاثرہ کا کہنا تھاکہ پولیس تین دن تک یہی کہتی رہی کہ ملزم کوئی واقف کارہی ہوگا
لیکن 20 دن بعد اچانک اس نے بتایا کہ مہابلی نگر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے اس جرم کا اعتراف کیا ہے۔ اسے گرفتار کرلیا لیکن آج تک اسے مجھ کونہیں دکھایا، میں نے ملزم کی آواز کی آڈیو مانگی تاکہ میں اس کی شناخت کروں لیکن پولیس نے یہ بھی نہیں دیا۔



