سرورققومی خبریں

ہم دو،ہمارے دوکویوم دوستی مبارک ہو فرینڈشپ ڈے پرراہل گاندھی نے امبانی ،اڈانی کاویڈیوپوسٹ کیا

نئی دہلی یکم اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوم دوستی پربہت سے لوگوں نے اپنے دوستوں کونیک خواہشات پیش کیں۔ لیکن ان میں سے ایک مبارکباد بحث کاموضوع بنی ہوئی ہے۔ دراصل یہ مبارک باد کسی نے اپنے دوست کو نہیں دی ہے لیکن #کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کودی ہے۔

راہل گاندھی اکثر حکومت پر طنز کرتے ہیں۔ انہوں نے یوم دوستی کے موقع پر بھی ایسا ہی کیا ہے۔ اتوار کو راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

اس ویڈیو میں وزیر اعظم نریندر مودی کو کچھ صنعتکاروں کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔ انہیں دوستی کے دن کی مبارکباد دی گئی ہے۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ ہم دو ہمارے دو کی حکومت کو دوستی کا دن مبارک ہو۔ اس ویڈیو میں مشہور فلم فرینڈز کے گانے کو بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rahul Gandhi (@rahulgandhi)

قابل غور بات یہ ہے کہ اس سے پہلے بھی راہل گاندھی ہم دو ہمارے دو’ کے نعرے کے ساتھ #مودی #حکومت پر کئی بار حملہ کر چکے ہیں۔ اس کے ذریعے راہل #گاندھی نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیاکہ یہ حکومت صرف ملک کے چار لوگوں کے لیے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button