قومی خبریں

راہل گاندھی نے مجسمہ پرمودی حکومت پر کیا طنز ’نیا ہندوستان چین پر منحصرہے‘

نئی دہلی9فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کے ’خودکفیل بھارت‘ کے نعرے کو نشانہ بنایاہے۔ انہوں نے مزیدلکھاہے کہ نیا ہندوستان چین پر منحصر ہے۔ (مجسمہ چین میں بنایا گیا ہے۔ نیو انڈیا چائنا پرمنحصر ہے) قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی نے 5 فروری کو حیدرآباد میں اس مجسمے کو وقف کیا تھا۔

مجسمہ مساوات 11ویں صدی کے سنت سری رامانوجچاریہ کی یاد میں بنایا گیا ہے۔پروجیکٹ ویب سائٹ کے مطابق حیدرآباد میں رامانوجچاریہ کا 216 فٹ اونچا مجسمہ چینی کارپوریشن نے بنایاہے۔ 135 کروڑ روپے کے اس مجسمے کا ٹھیکہ چین کی ایروسن کارپوریشن کو سال 2015 میں دیا گیا تھا۔ پی ایم مودی نے 5 فروری کو حیدرآباد میں اس مجسمے کا افتتاح کیا تھا۔

یہ مجسمہ دنیا کے بلند ترین دھاتی مجسموں میں سے ایک ہے جو بیٹھنے کی حالت میں ہے۔ یہ حیدرآباد شہر کے مضافات میں 45 ایکڑ کے کیمپس میں واقع ہے۔ تقریباً 1000 کروڑ روپے کا یہ پروجیکٹ عالمی سطح پر عقیدت مندوں کے عطیات سے مکمل کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button