قومی خبریں

ترقی کے جملوں سے کوسوں دور، لاکھوں خاندان چولہا پھونکنے پر مجبور گیس سلنڈر کی اضافی قیمتوں پر راہل گاندھی کا مرکزی حکومت پر نشانہ

نئی دہلی ،06؍ نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے گیس کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر پی ایم مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مودی حکومت کی مشہور اجولا اسکیم کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس لیڈر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وکاس کے جملوں سے کوسوں دور لاکھوں خاندان چولہاپھونکنے پر مجبور ہیں۔

دہلی کے سی ایم کیجریوال نے بھی مہنگائی کو لے کر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔دراصل ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گیس سلنڈر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے 42 فیصد لوگوں نے گیس پر کھانا پکانا چھوڑ دیا ہے۔ لوگ مہنگا سلنڈر نہیں خرید رہے۔ اکثر دیہی علاقوں میں لوگوں نے چولہے پر ہی کھانا پکانا شروع کر دیا ہے۔

اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقریباً 42 فیصد لوگوں نے گیس سلنڈر کا استعمال چھوڑ دیا ہے۔ لوگوں نے چولہے پر ہی کھانا پکانا شروع کر دیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ’’وکاس کے جملوں سے کوسوں دور، لاکھوں خاندان چولہا پھونکنے پر مجبور ہیں۔ مودی جی کی ترقی کی گاڑی ریورس گیئر میں ہے اور بریک بھی فیل۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اجولا اسکیم صرف لکڑی کے استعمال کو کم کرنے کے لیے شروع کی تھی۔ کروڑوں لوگوں نے اس کا فائدہ اٹھایا۔ یہ مودی حکومت کا انقلابی اقدام تھا جس کے بعد ہر گاؤں میں چولہا پہنچ گیا۔ دہلی کے سی ایم کیجریوال نے بھی مہنگائی پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button