قومی خبریں

راہل گاندھی آج سری نگر روانہ ہوں گے

نئی دہلی 8اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس لیڈر راہل گاندھی کل یعنی پیر کو دو دن کے لیے سری نگر پہنچیں گے۔ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعدراہل گاندھی کا یہ پہلا دورہ سری نگرہے۔ تاہم اس سے قبل اگست 2019 میں ، 370 کو منسوخ کرنے کے دو ہفتوں بعد #راہل #گاندھی اپوزیشن کے وفد کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سری نگر پہنچے تھے ، لیکن پھر انتظامیہ نے ائیرپورٹ سے ہی تمام اپوزیشن رہنماؤں کو واپس کر دیا تھا۔

پیر کی شام دیرگئے راہل گاندھی جموں وکشمیرکانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر کے دامادکے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ منگل کو راہل گاندھی دارالحکومت #سری نگر میں #جموں و کشمیر کانگریس کے نئے دفتر کا افتتاح کریں گے۔راہل گاندھی سب سے پہلے منگل کی صبح 9 بجے کھیر بھوانی مندر جائیں گے۔ کھیر بھوانی #مندر سری نگر سے ایک گھنٹہ کے فاصلے پر گاندربل میں واقع ہے۔اس کے بعد راہل گاندھی سری نگر میں حضرت مسجد جائیں گے۔ دونوں بڑے مذہبی مقامات ہیں۔ اس بات کا امکان ہے کہ راہل گاندھی گوردوارہ چھٹی پادشاہی اور سینٹ شیخ حمزہ #مخدوم کی قبر پر بھی جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button