نئی دہلی،24ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے چین کے معاملے پر اشاروں میں وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ہند- چین سرحدی تنازع سے متعلق کچھ خبروں کی جھلک دکھائی دے رہی ہے۔ ان اطلاعات کے ذریعے راہل نے پی ایم پر طنز کیا ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا اور لکھ اکہ ’مسٹر 56‘ چین سے ڈرتاہے۔
بتادیں کہ راہل چین کے مسئلے پر مرکز میں نریندر مودی حکومت پر مسلسل حملہ آور رہے ہیں۔ حال ہی میں راہل گاندھی نے ایک خبر کی سرخی شیئر کی، جس میں چین کی جانب سے لداخ کے قریب ہتھیار تعینات کرنے اور اونچی جگہوں پر رات کو مشق کرنے کا دعویٰ ایک رپورٹ کے حوالے سے کیا گیا تھا۔ اس پر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ سرحد پر ہم ایک نئے جنگی نمونے کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسے نظر انداز کرنے سے کام نہیں چلے گا۔



