قومی خبریں

ریلوے بھرتی گھوٹالہ:لالو کے قریبی بھولایادو گرفتار

پٹنہ/دہلی، 27 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) لالو یادو کے قریبی ساتھی آر جے ڈی لیڈر بھولا یادو کو سی بی آئی نے گرفتار کر لیا ہے۔ اسے ریلوے بھرتی گھوٹالہ میں دہلی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھولا یادو کی شناخت لالو یادو کے قریبی لوگوں میں ہوتی ہے۔ وہ لالو یادو کے سب سے بڑے رازدار بھی ہیں۔یہ ریلوے بھرتی سکینڈل یعنی نوکری کے لیے زمین کے معاملے میں ملزم بنائے گئے ہیں۔ 2004 اور 2009 کے درمیان بھولا یادو اس وقت کے وزیر ریلوے لالو پرساد یادو کے او ایس ڈی تھے۔

دراصل، سی بی آئی ریلوے بھرتی گھوٹالہ کی جانچ کر رہی ہے۔بھولا یادو کی گرفتاری کے ساتھ ہی دربھنگہ ضلع میں ان کی رہائش گاہ سمیت چار مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اس معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے یہ پہلی گرفتاری ہے۔ سی بی آئی نے اسی معاملے میں تحقیقات کے بعد لالو یادو، رابڑی دیوی، میسا یادو، ہیما یادو اور کچھ دوسرے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جن پر پلاٹ یا جائیداد کے بدلے نوکری دینے کا الزام ہے۔لالو یادو اور ان کے خاندان کو جاننے والے بھولا یادو کو بھولا بابو کہتے ہیں۔ میڈیا میں انہیں عام طور پر لالو کا ہنومان کہا جاتا ہے۔ بھولا یادو گھر سے ہوائی اڈے اور اسپتال سے جیل کے دروازے تک آر جے ڈی سپریمو کے ساتھ وہیل چیئر پر بیٹھے نظر آتے ہیں

۔حال ہی میں جب لالو یادو پٹنہ سے رانچی گئے تو صرف بھولا یادو ہی ان کے ساتھ خاندان کے رکن کے طور پر گئے تھے۔ آر جے ڈی سربراہ کو بعد میں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ لالو خاندان اور 10 سرکلر روڈ میں بھولا بابو کی کیا حیثیت ہوگی؟بھولا یادو، لالو یادو کی تمام آسائشوں کا خیال رکھتے ہیں۔

لالو یادو کی خدمت میں کئے گئے کسی بھی کام کو چھوٹا نہیں سمجھتے ہیں بلکہ فرض سمجھ کر کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ رابڑی، تیجسوی اور تیج پرتاپ بھی بھولا یادو کی بات کاٹتے نہیں۔بھولا یادو کی سیاسی اور ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں تو وہ دربھنگہ ضلع کے کپ چاہی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ وہ مگدھ یونیورسٹی سے ریاضی میں پوسٹ گریجویٹ ہیں اور پٹنہ کے قریب فتوحہ کے ایک کالج میں گیسٹ لیکچرر ہیں۔ بھولا بابو، جو آر جے ڈی میں قومی جنرل سکریٹری کے

متعلقہ خبریں

Back to top button