قومی خبریں

دس ریاستوں میں بارش، 17 ریاستوں میں گرمی،جانیں موسم کا حال

رواں ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر شروع ہو جائے گی

نئی دہلی، 10مئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) شمال وسطی علاقہ سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی میں اچانک اضافہ ہوا ہے جب کہ جنوبی ریاستوں میں بارش ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اوڈیشہ سمیت 10 ریاستوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ 17 ریاستوں میں درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ہوگا۔ رواں ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر شروع ہو جائے گی۔ صورتحال یہ ہے کہ 6 سے 9 مئی کے درمیان صرف 72 گھنٹوں میں راجستھان، بہار اور ایم پی سمیت کئی ریاستوں کا درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسس تک بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ راجستھان، اتر پردیش اور وسطی بھارت میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو پار کرنے جا رہا ہے۔دارالحکومت دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پارہ 40 ڈگری سے اوپر جائے گا۔ دریں اثنا منگل کو راجستھان کے باڑمیر میں پارہ 43 ڈگری سیلسس کو پار کر گیا۔ مدھیہ پردیش میں پیر کو چھ اضلاع میں پارہ 40 ڈگری سیلسیس سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔بہار-سکم کو گرم کرنے والے سمندری طوفان موچا کی وجہ سے بنگال میں پارہ اور بھی بڑھ گیا ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم کی عجیب کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button