بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا میں بارش کی تباہی دیہات زیر آب ، لوگ چھتوں پرکیمپ لگا کرمددکے منتظر

ممبئی25جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کے متعدد اضلاع میں موسلا دھار #بارش کے بعد صورتحال بہت خراب ہوچکی ہے۔ بہت سے اضلاع میں لوگ اپنے زیر آب گھروں کی چھتوں پرپھنس چکے ہیں ،جس کی وجہ سے انہیں وہاں سے نکلنامشکل ہوگیا ہے۔ کیونکہ دو قومی شاہراہیں اور ان سے جڑی متعدد اہم سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے لیے امداد پہنچنا مشکل ہو رہا ہے۔

#بارش کی وجہ سے 138 افراد #لقمہ اجل بن گئے اور درجنوں ابھی تک لاپتہ ہیں۔ سنگلی ضلع کے سنگلی واڑی گاؤں کے باہر سڑک سے بھیانک مناظر دکھائی دیتے ہیں جس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ صورتحال کتنی خراب ہے۔ اسی کے ساتھ لوگ بیتابی سے مددکے منتظرافراد اپنے گھروں کی #چھت پرپھنس گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایاہے کہ 2019 کے #سیلاب جیسی #سنگین صورتحال نہیں ہے ، لیکن یہ تشویشناک ہے کہ کل سے بارش نہ ہونے کے بعد بھی پانی کی سطح میں کمی نہیں آرہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button