بین ریاستی خبریں

راج کندراکے کھلتے راز:فحش فلموں کی کمائی سٹے بازی میں لگائی لیپ ٹاپ سے 48ٹی بی ڈیٹا برآمد:پولیس کادعویٰ

ممبئی، 23 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار راج کندرا اور اس کے ساتھی ریان تھورپے کو آج ممبئی کی فورٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے دوران ممبئی پولیس نے ریمانڈ کا مطالبہ کیا۔ فحش #فلم معاملے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر کرن بھڑوے نے بتایا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ فحش فلموں (pornographic films)سے حاصل کی گئی رقم آن لائن سٹے بازی کے لئے استعمال ہوئی تھی۔

پولیس نے عدالت کے سامنے مزید دلائل رکھے، جس کے بعد راج کندرا اور ریان تھورپے کو 27 جولائی تک پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا۔تفتیشی افسر کرن بھیڑوے نے کہاکہ ملزمان نے گوگل، آئی او ایس اور دیگر نے اپنے ایپ پلیٹ فارم سے ہاٹ شاٹس کو ہٹا دیا تھا۔ چنانچہ ملزم نے اپنا پلان ’بی‘ چالو کیا اور ایک اور ایپ ’بالی فیم‘ لانچ کیا۔

ملزم کا لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جن میں 35 ہاٹ شاٹ کلپس سمیت 35 کلپس تھیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ہاٹ شاٹس کے لئے بنائے گئے ریان کے 4 ای میل اکاؤنٹس کو دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ، ہم نے ان کی کمپنی کے آڈیٹر اور آئی ٹی ڈویلپر کا بیان ریکارڈ کیا ہے اور انہوں نے ہمیں بتایا ہے کہ ان کے دفتر کا ماہانہ خرچ 4 ہزار سے 10 ہزار پاؤنڈ تھا۔ ساتھ ہی بھیڑوے نے بتایا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ #فحش #فلموں سے حاصل کی گئی رقم آن لائن سٹے بازی کے لئے استعمال ہوئی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ یس بینک اکاؤنٹ اور یو بی اے (یونائٹیڈ بینک آف افریقہ) کے درمیان لین دین کی جانچ کی جانی ہے۔ پولیس کو کندرا اور ایس بینک اور یونائیٹڈ بینک آف آفریقہ کے لین دین کی تفتیش کرنی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 48ٹی بی ڈیٹا برآمد ہوا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ویان اکاؤنٹنٹ کا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ اس بیان کے مطابق ہر مہینے 4000 سے 10000 پاؤنڈ خرچ ہوتا تھا۔ ہر بل بروشر راج کندرا کو بتایا جاتا تھا۔ #ممبئی #کرائم برانچ نے بتایاکہ آئی ٹی ڈویلپر کا بیان بھی درج کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button