راج کندرا کی مشکلات میں اضافہ 4 ملازمین معاملے میں بنیں گے سرکاری گواہ ، کرائم برانچ کو ریکیٹ سے متعلق راز بتائے
ممبئی،25جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فحاشی کے معاملے میں گرفتار #شلپاشیٹی کے شوہر اور تاجر #راج کندرا کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق راج کندرا کے چار عملے سرکاری گواہ بنیں گے۔ ان ملازمین نے فحش فلم ریکیٹ سے متعلق تمام معلومات ممبئی کرائم برانچ کو دے دی ہیں۔اس معاملے میں کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے ٹی وی #اداکارہ #گہناوششٹھ سمیت تین دیگر افراد کو آج پوچھ گچھ کے لئے بلایا تھا۔
تاہم گہنا نے مطلع کیا ہے کہ وہ فی الحال ممبئی سے باہر ہیں، جس کی وجہ سے وہ #کرائم #برانچ کے بلاوے پر حاضر نہیں ہوسکیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔اداکارہ شلپا شیٹی نے کسی بھی طرح کمپنی یا اس کے مواد سے وابستہ ہونے کی تردید کی ہے۔ اس معاملے میں اس نے راج کندرا کے بہنوئی پر انگلی اٹھائی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ایک بار پھر شلپا شیٹی سے پوچھ گچھ ہوسکتی ہے۔ جمعہ کو عدالت میں سماعت کے بعد کرائم برانچ کی ٹیم نے جوہو میں شلپا اور راج کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ تفتیشی ٹیم منی ٹریل اور متعلقہ ای میلز کی تلاش میں ہے، جو ملزم اور اس کے مبینہ #فحش مواد میں ملوث ہونے کو بے نقاب کرے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق کرائم برانچ کے عہدیداروں نے اس معاملے میں شلپا شیٹی کا بیان ریکارڈ کیا ہے۔
اداکارہ نے کمپنی میں شامل ہونے کی تردید کرتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ انہیں ہاٹ شاٹس کے مواد کے بارے میں پتہ نہیں تھا۔راج کندرا کو مبینہ طور پر فحاشی کے معاملے میں #ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے۔ عدالت نے راج کے آئی ٹی چیف ریان تھروپ کے ساتھ ان کی پولیس تحویل میں 27 جولائی تک توسیع کردی ہے۔



