بین ریاستی خبریںسرورق

راجستھان : بیکانیر میں دیر شب آیا 4.3 شدت کا زلزلہ

راجستھان کے بیکانیر ضلع میں منگل کی رات 11:36 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جے پور ،7جون :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) راجستھان کے بیکانیر ضلع میں منگل کی رات 11:36 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ری ایکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ناپی گئی۔ معلومات کے مطابق، آس پاس کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، زلزلے کا مرکز بیکانیر سے 685 کلومیٹر مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

فی الحال زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔بتادیں کہ، منگل کی صبح ہریانہ کے جھجھر ضلع میں بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، زلزلے کی شدت 2.5 تھی اور 12 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ گزشتہ مہینے 28 مئی کو دہلی سے لے کر جموں کشمیر تک کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس کا مرکز افغانستان بتایا گیا تھا اور ری ایکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.2 رج کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button