جے پور،20؍اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک خاتون کا سفاکانہ قتل معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں جے پور کے کھیت پورہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک خاتون کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ نیز خاتون کے قتل کے بعد گاؤں والوں نے دھرنے پر بیٹھ گئے اور نعش کو دفنانے سے انکار کر دیا ۔
Join Urdu Duniya WhatsApp Group.
جے پور کے دیہی ایس پی شنکر دت شرما نے بتایا ہے کہ خاتون پر نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت حملہ کیا جب وہ بھینسیں چرانے گئی تھی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے خاتون کی ٹانگیں کاٹ کر اس کے چاندی کے پازیب چرا لیے۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس اسے ڈکیتی کا معاملہ سمجھ رہی ہے۔
پولیس کی 30 ٹیمیں حملہ آوروں کی تلاش میں ہیں۔ واضح رہے مشتعل دیہاتی ملزمان کی فوری گرفتاری ، معاوضہ اور خاندان کے رکن کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ گیتا دیوی نامی Geeta Devi Sharma خاتون کی عمر 55 سال تھی۔
گاؤں والے نعش کو وہاں سے ہٹانے نہیں دے رہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم گاؤں والوں اور خاندان کے افراد کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دریں اثنا بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن کروڑی لال مینا نے اس مسئلہ پر کانگریس حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیاکہ آپ کو خواتین صرف اتر پردیش میں ہی غیر محفوظ محسوس ہورہی ہیں۔ شرمناک حقیقت یہ ہے کہ راجستھان خواتین کے خلاف جرائم میں سرفہرست ہے۔
نیز بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر راجوردھن سنگھ راٹھور نے کہا ہے کہ راجستھان میں اس طرح کے واقعات عام ہو گئے ہیں اور انہیں چھپایا جاتا ہے تاکہ یہ میڈیا میں نہ آئے۔
مجرموں کا جذبہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ پولیس کا کوئی خوف نہیں۔ وہ صرف وزراء کی حفاظت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ کانگریس حکومت خود کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
خواتین کمیشن نے راجستھان اور اڑیسہ میں کے واقعات کالیا نوٹس ، ریاستوں کے ڈی جی پی کولکھا خط
اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے قومی خواتین کمیشن نے بدھ کے روز ریاست کے ڈی جی پی کو خط لکھ کر اس معاملے کی تحقیقات میں مداخلت کرنے کامطالبہ کیاہے۔ساتھ ہی کمیشن نے اڑیسہ کے کالہانڈی میں ایک ماہر تعلیم ممتا مہر کی گمشدگی کا بھی نوٹس لیا۔
کمیشن نے معاملے کی منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے ریاست کے ڈی جی پی کو خط لکھا ہے اور استاد کے خاندان کے لیے سیکورٹی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔



