بین ریاستی خبریں

پنجاب کے بحران کا ضمنی اثر راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے او ایس ڈی کااستعفیٰ

جئے پور ،19؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے او ایس ڈی لوکیش شرما نے ہفتہ کی رات ایک ٹویٹ پوسٹ کرنے کے چند گھنٹوں بعد اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ ان کے ٹویٹ کو پنجاب میں قیادت کی تبدیلی پر کانگریس کی بالواسطہ تنقید کے طور پر دیکھا گیاتھا۔

لوکیش شرما نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایک مضبوط شخص بے بس ہوتا ہے اور ایک اوسط شخص کوبلند کرنے کا ذکر کیا تھا (Majboot ko majboor, mamuli ko magroor kiya jaye)۔ شرما نے ٹویٹ کیا تھا کہ مضبوط کو مجبور ،معمولی کو مغرور کیا جائے ،باڑی ہی کھیت کو کھائے ، اس فصل کو کون بچائے ۔ان کے ٹویٹ کو بہت سے لوگوں نے پنجاب میں پیش رفت کے پس منظر میں کانگریس ہائی کمان پر سوال کھڑا کرنے کے طور پردیکھا۔ اس کے بعد تنازعہ ہونے کے بعد شرما نے اپنا استعفیٰ پیش کیا اور اپنے ٹویٹ پر معافی مانگی۔

ان کا ٹویٹ امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد آیا ہے۔اپنے استعفے میں لوکیش شرما نے کہا کہ وہ 2010 سے ٹوئٹر پر سرگرم ہیں اور پارٹی کی حد سے باہر ٹویٹ نہیں کیا۔ شرما نے کہا کہ اشوک گہلوت کو او ایس ڈی کی ذمہ داری سونپے جانے کے بعد انہوں نے کبھی کوئی سیاسی ٹویٹ نہیں کیا۔

انہوں نے لکھا کہ اگر ان کے ٹویٹ نے پارٹی ہائی کمان اور ریاستی حکومت کو کسی بھی طرح سے تکلیف پہنچائی ہے تو انہوں نے معذرت کی ہے۔ واضح رہے کہ دہلی پولیس نے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شخاوت کی شکایت پر مارچ میں شرما کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button