بین ریاستی خبریں

راجستھان فون ٹیپنگ معاملہ وزیراعلی گہلوت کے او ایس ڈی کو دہلی کرائم برانچ نے بھیجا سمن، آج ہوگی تفتیش

جے پور، 23 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پیگاسس جاسوسی کا معاملہ منظرعام پر آنے کے بعد اب راجستھان میں فون ٹیپنگ کا معاملہ ایک بار پھر گرم ہوگیا ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے وزیراعلی اشوک #گہلوت (Rajasthan CM Ashok Gehlot)کے او ایس ڈی لوکیش شرما (OSD Lokesh Sharma) کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا ہے۔معلومات کے مطابق کرائم برانچ نے لوکیش کو نوٹس بھیجا اور 24 جولائی کو صبح 11 بجے پیش ہونے کو کہا۔ بتادیں کہ اس سے قبل سرکاری چیف وہپ مہیش جوشی کو بھی پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا تھا لیکن انہوں نے کورونا اور صحت کا حوالہ دیتے ہوئے پیش ہونے سے انکار کردیاتھا۔

راجستھان #فون #ٹیپنگ کا معاملہ گجیندر سنگھ شیخاوت کی ایف آئی آر سے متعلق ہے۔ گجندر کی شکایت کے بعد کرائم برانچ نے 25 مارچ کو وزیر اعلی اشوک گہلوت کے او ایس ڈی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ فون ٹیپنگ کے ذریعے ان کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔دراصل سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ خیمے کی بغاوت کے پچھلے سال منظر عام پر آنے کے بعد اشوک گہلوت نے بی جے پی کے ایم ایل اے پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کیا تھا۔

انہوں نے اس پورے معاملے میں شیخاوت کا کردار ہونے کا دعوی کیا تھا۔ اسی دوران گذشتہ سال لوکیش شرما نے میڈیا والوں کو تین آڈیو ٹیپ بھیجے تھے۔ اس آڈیو ٹیپ میں دو افراد کی بات چیت تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button