بین ریاستی خبریں

راجستھان سرکار کرونا ویکسین کی یکساں قیمت کیلئے سپریم کورٹ جانے کی تیاری میں

جے پور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مغربی بنگال کے بعداب راجستھان حکومت کورونا وائرس ویکسین کی یکساں تقسیم اور قیمت کے لئے ایک پالیسی پر مبنی مطالبہ کے تحت سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے پرغور کر رہی ہے۔ راجستھان میں ویکسین کی کمی کی وجہ سے ویکسی نیشن پروگرام انتہائی سست رفتار سے چل رہی ہے ۔

واضح ہو کہ8 کروڑ آبادی والے راجستھان میں صرف 1.26 کروڑ لوگوں کوہی ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے اور 31.2 لاکھ افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ ویکسی نیشن میں تیز ی لانے کے ریاستی حکومت نے 10 ملین ویکسین ڈوز کی خریداری کے لئے عالمی سطح پر ٹینڈر جاری کیا ہے ، جو اس وقت زیر عمل ہے۔ویکسی نیشن مہم سے واقف ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ کرونا کی دوسری لہر کی وجہ سے راجستھان سمیت متعدد ریاستیں ویکسین کی کمی کو پورا کرنے کے لئے گلوبل ٹینڈرنکالنے پر غور کرنے پر مجبورہیں۔

مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت سے ٹیکوں کے لئے عالمی ٹینڈر جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست اخراجات برداشت کرسکتی ہے لیکن ٹینڈر حکومت ہند کے ذریعہ ہی ہوناچاہئے، مرکزی حکومت یکساں قیمت پر بات چیت کرسکتی ہے اور کمپنیوں کی ساکھ جانچ سکتی ہے۔

عہدیدار کے مطابق عالمی ٹینڈر میں شامل ہونے والاخریدار سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے خریدے گئے حالیہ ویکسین کی قیمت سے دگنا بولی لگا رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button