بین ریاستی خبریں

راجستھان حکومت کا اعلان : کرونا وبا میں ہوئے یتیم بچوں اور بیواؤں کو ملے گی1 لاکھ روپے کی امداد

جے پور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممنوعہ چائلڈ لیبر کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے آج ریاست کے لئے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ریاستی سطح کے ویب نار میں ریاستی احوال پر غور و فکر کے دوران سی ایم گہلوت نے وزیر اعلیٰ کرونا اطفال و بیوگان ویلفیئر اسکیم کا اعلان کیا۔ اس اسکیم کے تحت کرونا میں یتیم ہوئے بچوں ، بچیوں اور بیوگان کو ایک لاکھ کی امدادی رقم ملے گی۔

یتیم بچوں کو 18 سال کی عمر تک 2500 روپے ماہانہ امداد ملے گی ، جبکہ 18 سال عمر مکمل ہونے پر انہیں 5 لاکھ کی امداد دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ ٰاشوک گہلوت کی زیرصدارت ریاستی سطح کے ویب نار میں ریاست میں 27 لاکھ چائلڈ مزدوروں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ا شوک گہلوت نے اس سمت میں کام کرنے کو ضروری بتایا۔

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ چیلنج بہت ہے، اگر اس مسئلے کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے تو ہمیں ا س سلسلے میں درست تجزیہ کرنا ہوگا ۔ دیکھنا یہ ہے کہ کن ممالک میں چائلڈ لیبر نہیں ہے، اور اس کے خاتمہ کیلئے کیسے کیسے اقدامات کئے گئے ہیں ۔انہوں نے ویب نار میں کیلاش ستیارتھی کے بیان کو اس سلسلے میں سنگ میل قرار دیا۔

کہا کہ اگر آپ راجستھان ملک کی سب سے محفوظ ہے ریاست سمجھتے ہیں ، تو یہ یہاں کی حکومت ، مشینری اور ڈاکٹروں کے لئے یہ بہت بڑی بات ہے۔ بچہ مزدوری کو ختم کرنے کے لئے ہمارے لئے پالیسی کام کرنا بہت ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button