
جے پور، 15 ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راجستھان کے بی جے پی رکن اسمبلی مدن دلاور Madan-Dilawar نے میوات علاقہ کو ’منی پاکستان‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہاں مندروں کے اوپر مساجد کی تعمیر کی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہاں لڑکیوں کا اغوا کیا جا رہا ہے اور ایس سی طبقہ کے لوگوں کی زمین چھینی جا رہی ہے۔ مدن دلاور کا کہنا ہے کہ میں کوئی غلطی نہیں کروں گا اگر کہوں گا کہ میوات علاقہ دہشت گردوں کا ایک بڑا مرکز بن گیا ہے۔



