بین ریاستی خبریں

راجستھان: پانی کی ’حفاظت‘ کیلئے پولیس کی سیکورٹی

بیکانیر
 

راجستھان:30آراے سی اہلکار کے ساتھ 8ضلع کے 8تھانہ کی پولیس تعینات

بیکانیر: (اردودنیا.اِن)راجستھان میں پولیس پانی کی حفاظت کر رہی ہے۔ ان دنوں بیکانیر سمیت مغربی راجستھان کے متعدد اضلاع میں نہر کے کنارے مسلح جوان پانی کی حفاظت میں کھڑے ہیں۔ 30 آر اے سی جوانوں کے ساتھ8 اضلاع کے 8 تھانوں کی پولیس40 دن تک نہر کی حفاظت کرے گی۔ اگر کوئی پانی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نہر بند ہونے کی وجہ سے اب اندرا گاندھی نہر میں مئی تک پانی نہیں آئے گا۔ اس صورتحال میں یہ پانی پینے کے لئے عام آدمی کا واحد ذریعہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلح اہلکار پینے کے پانی کی حفاظت کر رہے ہیں۔ صرف بیکانیر میں شری کولایت ، بجو ، پوگل ، لون کرن سر اور کھاجو والاسمیت کئی علاقوں میں میں پولیس اور آر اے سی اہلکار تعینات ہیں۔ اگلے تین مہینوں تک یہاں ایک قطرہ کی قیمت اتنی ہے کہ خاکی وردی کو سکیورٹی کو ہاتھ میں لینا پڑا ہے۔

40دن تک نہر بند ہونے کے سا تھ آٹھ اضلاع کے آٹھ تھانوں کی پولیس نہر کی نگرانی میں مصروف ہے ۔اس بار راجستھان کے اندرا گاندھی نہر پروجیکٹ سے منسلک آٹھ اضلاع ، ہنو مان گڑھ ، سری گنگا نگر ، بیکانیر ، چورو ، ناگور ، جیسلمیر-باڑمیر اور جودھپور ضلع میں واقع نہر سے متصل علاقہ جات میں سختی سے سیکورٹی کے فرائض انجام دیئے جارہے ہیں ۔

نہر بند ہونے کی وجہ سے ایک دن کے بعد پانی دیا جائے گا۔ بیکانیر ضلع میں فی الحال دن میں ایک بار پانی کی فراہمی کی جاتی ہے۔ 22 مارچ سے 31 مئی تک محض ایک وقت پانی ملنے کی وجہ سے عام آدمی کو پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button