فلمی دنیا

لتامنگیشکر،مادھوری دکشت،انل کپور،اکشے کمارکے تعزیتی پیغامات

لتامنگیشکر،مادھوری دکشت،انل کپور،اکشے کمارکے تعزیتی پیغامات


ممبئی : (اردودنیا.اِن)رام تیری گنگامیلی نامی فلم سے شہرت یافتہ راجیوکپور کاگذشتہ روزممبئی کے ایک اسپتال میں حرکت قلب بندہونے سے موت ہوگئی۔راجیوکپورکپورخاندان کے سب سے چھوٹے بھائی تھے۔راجیوکپورکی رحلت پرفلمی ہستیوں نے تعزیتی پیغامات ٹوئیٹ کئے ہیں۔اے این آئی خبررساں ایجنسی کے مطابق اکشے کمارنے رنج ظاہرکرتے ہوئے سوگوارغم خاندان کودلاسہ دیا۔سنجے دت نے اپنے پیغام میں کہاکہ راجیوکپور کی رحلت سےدل اداس ہوگیاہے۔

سوگوارغم خاندان کیلئے دعاگوہوں۔مادھوری دکشت نے راجیوکپور کے تعلق سے کہاکہ فلم پریم گرنتھ میں راجیوکپورکیساتھ کام کرنے کاموقع ملا،یہ راجیوکپور کی پہلی فلم بہت ہی مشکل موضوع پربنی تھی،لیکن راجیوکپور نے بہترین کارکردگی سے اسے کامیاب کیا۔

سوگوارخاندان کیلئے میری پرارتھنا،لتامنگیشکرنے کہاکہ راجیوکپور کی رحلت کی جانکاری ابھی ابھی ملی ہےبہت دکھ ہوا،پریمیشورآنجہانی کی آتماکوشانتی دے۔اے بی پی نیوزنے تازہ جانکاری دیتے ہئوے بتایاکہ چیمبورمیں کپورخاندان نے اکٹھاہوکر راجیوکپورکے آخری رسوم میں شرکت کی۔رنبیرکپورنے ارتھی جلوس کی قیادت کی۔اس موقع پرشاہ رخ خان،عالیہ بھٹ،تاراستاریا اورچنکی پانڈے بھی موجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button