قومی خبریں

راکیش استھانہ کی دہلی پولیس کمشنر کے طور پر تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا

نئی دہلی،03؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تنازعات میں گھرے سینئر آئی پی ایس راکیش استھانہ کو دہلی پولیس کمشنر بنانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ #ایڈوکیٹ ایم ایل شرما نے اس سلسلے میں ایک عرضی داخل کی ہے۔درخواست میں راکیش استھانہ کی تقرری کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شرما نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزارت داخلہ کے حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ استھانہ کو ریٹائرمنٹ سے چار دن قبل دہلی پولیس کمشنر کے طور پر مقرر کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے۔یہ بات قابل غور ہے کہ راکیش #استھانہ کو #ریٹائرمنٹ سے کچھ دن پہلے #دہلی کے پولیس کمشنر کے طور پر تعینات کیے جانے کے معاملے میں بھی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ دہلی اسمبلی نے جمعرات کو استھانہ کی #دہلی #پولیس #کمشنر کے طور پر تقرری کے خلاف ایک قرارداد منظور کی اور وزارت داخلہ سے تقرری واپس لینے کو کہا۔

#راکیش استھانہ کا سی بی آئی کے سابق اسپیشل #ڈائریکٹر کی حیثیت سے تنازعات میں گھرا ہوا تھا، انہیں 2018 میں سی بی آئی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں بی ایس ایف کا چیف بنایا گیا۔ راکیش استھانہ1984 بیچ کے آئی پی ایس افسر، بی ایس ایف کے ڈی جی کے ساتھ ساتھ این سی بی کے چیف بھی رہے ہیں۔ سی بی آئی میں بطور اسپیشل ڈائریکٹر کے دوران اس وقت کے سی بی آئی چیف آلوک ورما کے ساتھ ان کا تنازعہ خبروں میں تھا۔ سال 2017 میں آلوک ورما نے استھانہ کو بطور اسپیشل ڈائریکٹر تقرری کی مخالفت کی تھی۔استھانہ کو پی ایم نریندر #مودی کے بہت قریب سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button