قومی خبریں

راکیش ٹکیت کا دو ٹوک بیانیہ : عوام ہوشیار رہیں ملکی اتحاد کو ختم کرنے کی سازش کر رہے ہیں

نئی دہلی،6نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے ہفتہ کو بی جے پی اور آرایس ایس کی غیرسماجی اقدامات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ(آر ایس ایس اور بھاجپا) ملک کے لوگوں کا باہمی اتحاد ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ کو ان کے تئیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

راکیش ٹکیت نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے لوگ وہ نہیں ہیں، جو خود دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ملک کے عوام کو ان لوگوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ لوگ جہاں بھی جاتے ہیں باہمی اتحاد کو توڑنے کی سازش کرتے ہیں ۔ کسانوں کی تحریک کے ایک سال مکمل ہونے کے بعدجب مزید تیاریوں کے بارے میں پوچھا گیا ،تو ٹکیت نے کہاکہ اگر حکومت ہم سے بات کرنا چاہتی ہے تو یہ خوش آئند ہے۔

 ورنہ یہ تحریک جوں کی توں جاری رہے گی۔راکیش ٹکیت نے کہا کہ اگر حکومت بات نہیں کرتی ہے تو ہم تحریک کو آگے لے جا ئیں گے۔ سردیاں آ رہی ہیں، اس صورتحال میں ہم کسانوں سے مطالبہ کریں گے کہ خوراک اور کپڑوں کی فراہمی کی کوشش کریں ۔

راکیش ٹکیت نے کہا کہ اس تحریک کو شروع ہوئے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ حکومت اس تحریک کو لے کر کہاں جانا چاہتی ہے؟ کیا اس سے پہلے کبھی اتنی لمبی تحریک چلی ہے؟ تو اس کے جواب میں راکیش ٹکیت نے کہا کہ ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ حکومت ہم سے مذاکرات کرے۔

وہیں حصار میں بی جے پی لیڈروں کو یرغمال بنائے جانے کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہاکہ کرایہ کے غنڈوں نے اپنا کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ پولیس ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی؟

متعلقہ خبریں

Back to top button