سرورقفلمی دنیا

میرا بلاوا آیا ہے، عمرہ کیلئے جارہی ہوں،راکھی ساونت

اسلام قبول کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ المکرمہ روانہ

ممبئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اسلام قبول کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ المکرمہ روانہ ہوگئیں۔ اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ ایک جہاز میں بیٹھی ہیں اور انہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ وہ پہلی مرتبہ عمرہ پر جانے کے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔راکھی ساونت کو ویڈیو پیغام میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ عمرہ ادائیگی کیلئے جارہی ہیں، ان کا بلاوا آگیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔اس موقع پر اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کیلئے دعائیں کریں جبکہ عمرہ کے دوران ہر ایک کیلئے دعا کریں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے سابق شوہر عادل درانی کے حوالے سے میڈیا کی سرخیوں میں ہیں اور دونوں ایک دوسرے پر مختلف الزامات لگارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

متعلقہ خبریں

Back to top button