
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مرکز ی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشانک نے اعلان کیا ہے کہ سرکار نے اساتذہ کی اہلیت کے ٹیسٹ کے کوالیفائینگ سرٹیفکیٹ کی تصدیقی مدت میں، سات سال سے توسیع کرکے، اسے لائف ٹائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جوکہ 2011 سے لاگوہوگا۔انہوں نے مزید کہاہے کہ متعلقہ ریاستی سرکاریں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقے اْن امیدواروں کو تصدیق نو نیز تازہ ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے ، جن کی سات سال کی مدت پہلے ہی ختم ہوچکی ہے۔
پوکھریال نے کہا کہ یہ ان امیدواروں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے تئیں ایک مثبت قدم ہوگا ، جو ٹیچنگ کے شعبے میں اپنا کیرئیر روشن کرنا چاہتے ہیں۔اساتذہ کی اہلیت کا ٹیسٹ اسکولوں میں ٹیچر کے طور پر تقرری کے لئے، کسی شخص کو اہل قرار دینے کے لیے، لازمی کوالیفکیشن ہے۔
Validity period of Teachers Eligibility Test (TET) qualifying certificate has been extended from 7 years to lifetime with retrospective effect from 2011. https://t.co/8IQD3cwRTz (1/2) pic.twitter.com/EGi5IJ2wNu
— Dr. Ramesh Pokhriyal Nishank (@DrRPNishank) June 3, 2021
اساتذہ کی تعلیم کے لئے قومی کونسل کے، 11فروری 2011 کے رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ ٹی ای ٹی ریاستی سرکاروں کے ذریعہ منعقدکیا جائے گا اور ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ کی فعال مدت ، ٹی ای ٹی پاس کرنے کی تاریخ سے سات سال کی ہوگی۔



