بین ریاستی خبریں

رام پور پولیس نے جرمانے سے ساڑھے 5 کروڑ روپے حاصل کیے

لکھنؤ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں وبائی مرض کی دوسری لہر میں آکسیجن اور دوائیوں کے عدم دستیابی کے سبب چیخ و پکار ہے۔کورونامیں اب تک پچیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کی وجہ سے حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت قوانین بنائے ہیں ۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر عوام سے بھاری جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے جرمانے کے نام پر کی جانے والی وصولی کو حکومت اورانتظامیہ کی آمدنی کا ایک ذریعہ بنا دیا ہے۔

اترپردیش کے ایک چھوٹے سے ضلع رام پور کی پولیس نے 50 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ بلا وجہ سفر کرنے ، ماسک نہ پہننے اور گاڑیوں کے چالان کرنے سے حاصل کیا گیا ہے۔ رام پورضلع میں عالمی وباکورونا سے نمٹنے کے نام پر جاری حکومتی ہدایات پر عمل کرانے کے لیے پولیس سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ اگرچہ سڑکیں ویران ہیں ، لیکن کچھ لوگ پھر بھی گھروں سے باہر جانے پر مجبور ہیں۔

کورونا وبا کی اس دوسری لہر میں ویران سڑکوں پر پولیس گھر سے نکلنے والوں کو سبق سکھانے کے لیے پرعزم ہے۔ کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کے نام پر ، پولیس دفعہ 188 کے تحت لوگوں پر حملہ کررہی ہے۔ ان کی گاڑیاں ضبط کرلی گئیں اور بھاری جرمانے بھی وصول کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button