سرورقفلمی دنیاقومی خبریں

عالیہ بھٹ نے اپنی شادی پر صدیوں پرانی روایت توڑدی

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور ان کی شادی کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے اور مداح اُن کی سادہ شادی کی خوب تعریف کررہے ہیں۔
فیشن کے معاملے میں ہر دن کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے شادی پر دُلہن میک اپ کرنے کی روایت توڑ دی ہے۔
ranbir-kapoor-and-alia-bhatt-wedding
  
29 سالہ عالیہ بھٹ فیشن کے معاملے میں نوجوان نسل کی آئیڈیل اداکارہ ہیں اور شوبز انڈسٹری میں آئیکون کی سی حیثیت رکھتی ہیں مگر اس چلبلی، موڈی اداکارہ نے اپنی شادی پر صدیوں سے چلتی آ رہی ایک رسم توڑ کر بہت سی لڑکیوں کے لیے آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔
Ranbir Kapoor and Alia Bhatt have tied the knot
اداکارہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ روز اداکار رنبیر کپور کے ساتھ نئی زندگی کے سفر کا آغاز کیا ہے، اس دوران جہاں انہوں نے ہر چیز ایک سے بڑھ کر ایک پہنی ہوئی تھی اور سولہ سنگھار کیا ہوا تھا وہیں دُلہنوں کو کیے جانے والے بھاری بھرکم میک کو نظر انداز کر کے نئی روایت قائم کی ہے۔
عالیہ بھٹ ایک خوبصورت دُلہن بنی تھیں مگر اُن کے چہرے پر میک اپ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہے۔ہاں البتہ انہوں نے شادی کے دوران اپنے چہرے پر خوبصورت مسکراہٹ تو کبھی ہنسی سجائے رکھی جسے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی تصویروں میں خوب پسند کیا اور سراہا جارہا ہے۔
عالیہ بھٹ کے ’نو میک اپ لُک برائیڈ‘ کے چرچے میڈیا پر خوب ہو رہے ہیں، عالیہ بھٹ کے بغیر میک اپ کے دُلہن بننے پر مداح بھی تعریفیں کر رہے ہیں۔

رنبیر، عالیہ کا ولیمہ نہیں ہوگا: نیتو کپور

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ و اداکار نیتو کپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا استقبالیہ نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب شادی ختم ہوگئی ہے، اب مزید کوئی تقریب نہیں ہوگی تو اب سب آرام سے سو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button