رنجی ٹرافی 2022-23: حیدرآباد کیخلاف ریان پراگ کی دھماکہ خیز بیٹنگ، 28 گیندوں میں 78 رنز
رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ بی میچ میں آسام اور حیدرآباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں
حیدرآباد؍نئی دہلی ،28دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ بی میچ میں آسام اور حیدرآباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ تاہم آسام کی دوسری اننگز میں ریان پراگ نے زبردست بلے بازی کی ہے۔ اس نوجوان آل راؤنڈر نے صرف 28 گیندوں پر 78 رنز ٹھوک ڈالے۔ ریان پراگ نے اپنی اننگز میں 8 چوکے اور 6 چھکے لگائے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 278.57 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیا۔دوسری جانب اس میچ کی بات کریں تو حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسام کی ٹیم 205 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جس کے جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 208 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
اس طرح حیدرآباد کو 3 رنز کی معمولی برتری حاصل ہوگئی۔ بہرحال ریان پراگ نے آسام کی دوسری اننگز میں تیز بلے بازی کا منظر پیش کیا۔ اس آل راؤنڈر نے 28 گیندوں میں 278.57 کے اسٹرائیک ریٹ سے 78 رنز بنائے۔وہیں رنجی ٹرافی میں ممبئی اور سوراشٹرا کے درمیان دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ اس سے قبل سوراشٹرا کی ٹیم 289 رن پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
ممبئی کے لیے سوریہ کمار یادو نے شاندار اننگز کھیلی، تاہم وہ اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ سوریہ کمار یادو نے 107 گیندوں میں 95 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اننگز کے دوران 14 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ یوراج سنگھ ڈونڈیا نے سوریہ کمار یادو کو اپنا شکار بنایا۔وہیں سوریہ کمار یادو کے علاوہ پرتھوی شا، یشسوی جیسوال، اجنکا رہانے جیسے معروف بلے بازوں نے مایوس کیا۔پرتھوی شا 4 رنز بنانے کے بعد چیتن سکاریا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔



