سرورقفلمی دنیا

رشمیکا مندنا نے اپنی 29ویں سالگرہ وجے دیوراکونڈا کے ساتھ عمان میں منائی؟

وجے دیوراکونڈا کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کی قیاس آرائیاں

چنئی، ۹ اپریل: (اردو دنیا/ایجنسیز)جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا نے اپنی 29 ویں سالگرہ عمان میں منائی، جہاں وہ سمندر کے کنارے خوبصورت مناظرات سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔ پشپا اسٹار نے اپنی چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں وہ سمندر کنارے ریت پر بیٹھ کر پوز دیتی دکھائی دیں۔ تصاویر کے ساتھ رشمیکا نے کیپشن میں لکھا: "کچھ ساحل، کچھ ریت، کچھ ڈوبتا سورج، کچھ پھول اور ڈھیر ساری مسکراہٹیں۔ آپ کی تمام محبتوں اور نیک خواہشات کا شکریہ، آپ بہترین ہیں۔ میں آپ کو آج کی پیاری ڈائری کل دکھاؤں گی۔”

تاہم سوشل میڈیا پر صارفین اور اداکارہ کے مداحوں کا خیال ہے کہ رشمیکا عمان میں اکیلی نہیں ہیں، بلکہ اپنے بوائے فرینڈ اداکار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ یہ قیاس اس لیے کیا جا رہا ہے کہ وجے نے بھی اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ سمندر کنارے موجود ہیں۔ دونوں کی پوسٹ کی گئی تصاویر میں مماثلت دیکھ کر مداحوں نے یہ اندازہ لگایا کہ رشمیکا اپنی سالگرہ وجے دیوراکونڈا کے ساتھ عمان میں منا رہی ہیں اور وہ خوش ہیں۔ یاد رہے کہ رشمیکا مندنا اور وجے دیوراکونڈا کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے، اور ان کی کچھ دور سے لی گئی تصاویر بھی وائرل ہو چکی ہیں، لیکن اداکارہ نے ابھی تک اپنے تعلقات کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button