بین ریاستی خبریںسرورق

آر بی آئی نے نیو انڈیا کوآپریٹو بینک پر لگائی پابندی

کیا ان کی محنت کی کمائی ضائع ہو جائے گی؟

ممبئی ، 14فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)ریزرو بینک آف انڈیا نے ممبئی کے نیو انڈیا کوآپریٹو بینک پر کئی پابندیاں عائد کی ہیں، جیسے نئے قرضے جاری کرنا، تقسیم کرنا اور کھاتہ داروں کے ذریعہ رقم نکالنا۔ آر بی آئی کی پابندی کے بعد آج صبح (14 فروری 2025) بینک کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ آر بی آئی نے کھاتہ داروں کے پیسے نکالنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ آر بی آئی کی اس پابندی کے بعد بینک کے صارفین میں خوف و ہراس ہے اور لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ اب ان کے پیسوں کا کیا ہوگا؟ممبئی کے اندھیری میں وجئے نگر برانچ کے باہر سینکڑوں کھاتہ دار جمع ہیں۔

اب صا رفین اور کھاتہ ہولڈر کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ ان کے پیسوں کا کیا ہوگا؟ کیا ان کی محنت کی کمائی ضائع ہو جائے گی؟ لوگوں کا کہنا ہے کہ بینک کی کسٹمر سپورٹ سروس کام نہیں کر رہی اور نہ ہی ایپ چل رہی ہے۔آر بی آئی نے کہا کہ بینک کی موجودہ لیکویڈیٹی پوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے، بینک کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ بچت بینک یا کرنٹ اکاؤنٹ یا جمع کنندہ کے کسی دوسرے اکاؤنٹ سے کسی بھی رقم کو نکالنے کی اجازت نہ دے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button