قومی خبریں

فار نزک ٹیم کے ماہرین کاانکشاف : جموں ایئر فورس اسٹیشن حملہ کیلئے آئی ای ڈی میں استعمال ہوا آر ڈی ایکس اور نائٹریٹ

سری نگر، 5جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جموں کے ہائی سکیورٹی زون ہوائی اڈے کمپلیکس میں واقع #ایئرفورس اسٹیشن پر ڈرون حملے میں استعمال ہونے والے آئی ای ڈی کوآر ڈی ایکس اور نائٹریٹ کے مرکب سے تیار کیا گیا تھا۔ ڈرون حملے کی تحقیقات میں شامل فارنزک ماہرین نے پیر کو اس کی اطلاع دیی۔ واضح ہو کہ تفتیشی افسران پہلے ہی بتا چکے تھے کہ ڈرون کے ذریعہ گرا ہوا #دھماکہ خیز مواد آر ڈی ایکس اور دیگر کیمیکلز کے مرکب کا استعمال کرکے بنایا گیا ہو گا۔

تفتیش میں شامل عہدیداروں نے بتایا کہ پہلا IED ، جو رات گئے 1:37 بجے پھٹا ، میں 1.5 کلو آر ڈی ایکس اور ایک نائٹریٹ مرکب ملا ، جب کہ دوسرے IED میں بال بیرنگ کی تعداد زیادہ تھی۔ ایک عہدیدار نے بتایاکہ ایسا لگتا ہے کہ پہلا IED اسٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا ، جبکہ دوسرا IED فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتہ (27 جون) کو جموں کے ہوائی اڈے کمپلیکس میں واقع ایئر فورس اسٹیشن پر ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا تھا ، جس میں دو جوان معمولی زخمی ہوئے تھے۔ تفتیش کاروں نے بتایا کہ ڈرون کہاں سے آیا ہے یہ جاننے کے لئے ای سی پورٹ کی سرحد کی دیوار پر لگے کیمرے سمیت سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیاگیا، تاہم تمام سی سی ٹی وی کیمرے روڈ سائیڈ پر لگائے گئے تھے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ڈرون کے ذریعہ دھماکہ خیز مواد گراکر سرحد عبور کرلیا ، یا کسی اور جگہ منتقل ہوگئے۔ خیال رہے کہ 3جموں ایئر پورٹ اور بین الاقوامی سرحد کے درمیان ہوائی فاصلہ محض14 کلو میٹر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button