سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

اسباب: جسمانی وزن میں کمی یا زیادتی کا سدباب

انسانی جسم میں وزن کا بڑھ جانا یا انسانی جسم میں وزن کا کم ہو جانا دونوں ہی باتیں تشویش کا با عث ہوتی ہیں۔جس سے انسان کی روز مرّہ کی کارکردگی اور روز مرہ کے معمولات پر فرق پڑتا ہے۔اور دونوں ہی غیر معمولی اور غیرصحت مندانہ باتیں ہیں۔

وزن کے بڑھنے یا کم ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں

وزن کا بڑھ جانا: ضرورت سے زیادہ کھانے ، مرغن غذائیں، چٹ پٹی غذائیں، ایسی غذائیں کھانے سے جس میں چکنائی کی مقدارزیادہ ہو، نشاستہ والی اشیاء کھانے سے، کولڈ ڈرنک کے زیادہ استعمال ، زیادہ میٹھا کھانے، ہر وقت کھانے کی عادت ، اور غیر متوازن غذائیں کھانے سے انسان کے جسم کا وزن بڑھ جاتا ہے۔

وزن کا کم ہوجانا: اسی طرح ضرورت سے کم کھانے ،غیر متوازن غذائیں کھانے، مضر صحت غذائیں کھانے سے، یاکسی بھی قسم کا نشہ کرنے اور کسی بھی بیماری کی وجہ سے انسان کے جسم کا وزن کم ہوجاتا ہے۔ہر غذا میں کیلوریز کی ایک خاص تعداد ہوتی ہے۔ جتنی کیلوریز یعنی حراروں کی ضرورت ایک انسانی جسم کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

اگر انسان اس مقدار یا تعداد سے زیادہ حرارے لے تو وہ فیٹ یعنی چکنائی یا چربی کی شکل میں انسانی جسم میں جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ اور انسانی جسم کا وزن بڑھنا شروع ہوجاتا ہے اور حد سے تجاوز کرسکتا ہے۔ اسی طرح اگر انسان کے جسم میں کیلوریز یعنی حراروں کی تعداد کم ہوجائے توانسان کا وزن کم ہوجائے گا۔ اور وہ لاغر، کمزوراور بیمار ہو جائے گا۔میڈیکل سائنس نے باقاعدہ ایسے گوشوارے ترتیب دے دیئے ہیں کہ عمر ، جنس اور قد کے لحاظ سے کسی انسان کا مناسب وزن کتنا ہونا چاہئے۔

اسی طرح کیلوریز سے متعلق بھی گوشوارے ترتیب دے دیئے ہیں کہ حجم یا تعداد یا مقدار کے لحاظ سے کس غذا میں کتنی کیلوریز ہوتی ہیں۔وزن کم یا زیادہ دونوں صورتوں میں انسان بدہئیت ، بدوضع ، بیڈول اور بیمار دکھنے لگتا ہے۔ جب انسان کا وزن بڑھ جاتا ہے تو انسان کا جسم سستی کا شکار ہو جاتا ہے۔ وزن کا اثر انسان کے ہڈیوں کے جوڑوں پر بھی پڑتا ہے اور اسے چلنے پھرنے ، اٹھنے بیٹھنے میں دقت ہوتی ہے۔ وزن کا زیادہ ہونا بھی ایک بیماری ہے ۔

وزن کم کرنے کیلئے

چکنائی والی غذائی اشیاء سے پرہیز کریں، مرغن غذاؤں اور چٹ پٹی غذاؤں سے پرہیزکریں۔ جن غذائی اشیاء میں نشاستہ ہوتا ہے ان کے استعمال سے اجتناب کریں۔ اپنی غذا میں سلاد کا استعمال لازم کرلیں۔ تازہ سبزیوں خاص کر ہری سبزیوں اور کچی سبزیوں کا استعمال کریں پھلوں کا استعمال بھی زیادہ کریں۔ ایسے پھل جو چھلکوں سمیت کھائے جا سکتے ہوں انھیں بغیر چھیلے چھلکوں سمیت ہی کھائیں ہروقت کھانے کی عادت چھوڑ کر صرف دو یا تین وقت کا کھانا کھائیں۔ جسمانی کام کریں۔ ورزش کا طریقہ اپنائیں صبح کی سیر اور رات کو چہل قدمی کریں۔وزن میں کمی واقع ہوگئی ہو تو متوازن غذا لیں۔ دن میں بار بار کچھ غذائیت سے بھرپور چیزیں کھائیں۔ دودھ کے ساتھ کھجور کا استعمال نہ صرف طاقت وتوانائی دیتا ہے بلکہ جسم کو فربہ بھی کرتا ہے۔

Raheemi Shifa Khana(Ayurvedic & Unanic Clinic)

#248, 6th Cross, Gangondanahalli Main Road,Near Chandra Layout, Bangalore-560039

Phone : 080-23180000/23397836 mobile no 9343712908 

متعلقہ خبریں

Back to top button