سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

مردوں کی ازدواجی تعلقات میں دلچسپی کم ہونے کی وجوہات؟

واشنگٹن :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) شادی شدہ زندگی کے تعلقات میں سرد مہری کے کئی اسباب ہوسکتے ہیں جن میں کچھ نفسیاتی ہیں ، کچھ جسمانی اور کچھ بیرونی۔ الرجل میگزین کے مطابق اگر ان مسائل پر توجہ نہ دی جائے تو معاملات ہاتھوں سے نکلنا لازمی نتیجہ بن جاتا ہے۔ ان مسائل کے اسباب کو جاننے بغیر مسائل کو حل کرنا بھی ممکن نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات اعصابی دباؤ مردوں میں سرد مہری کا سبب ہوسکتا ہے۔ دفتر کے مسائل ، مالی بوجھ اور بعض اوقات مختلف قسم کے تفکرات مرد میں دلچسی اور رغبت پیدا کرنے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

طبی ماہرین ان حالات میں ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے مخصوص ادویہ بھی تجویز کرتے ہیں۔ یہ بات طے شدہ ہے کہ ذہنی دباؤ، تفکرات، مالی مسائل اور دماغ پر بوجھ موجود ہو تو انسان کسی چیز پر توجہ مرکوز نہیں رکھ سکتا۔ ازدواجی تعلق انسانی تعلق کی بنیاد پر ہے اور انسانی تعلق میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے۔ بہت ممکن ہے کہ کسی کے ساتھ انتہائی گہرا تعلق ہو مگر وقت کے ساتھ وہ کم ہوجائے۔ جب بات کی جائے شوہر اور بیوی کی تو وقت کے ساتھ ان کے تعلقات میں سرد مہری کا آجانا فطری بات ہے۔ جب ایسا ہوجائے تو ازدواجی تعلقات پر اس کے اثرات کا ہونا بھی فطری امر ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ شوہر اور بیوی کے تعلقات کی مضبوطی محض ازدواجی تعلق پر مبنی نہیں ہوتی۔ وہ اس سے کہیں زیادہ بلند ہوجاتی ہے۔ پھر ایک مرحلہ آتا ہے جب وہ ایک دوسرے کے ساتھی اور سہارا بن جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کے حالات سے آگاہی رکھیں اور ایک دوسرے کی ذمہ داروں کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button