دیپ سدھو کوسات دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیاگیا
نئی دہلی:(اردونیا.اِن)اداکار دیپ سدھو جس پرلال قلعہ میں تشدد کا الزام لگایا گیا ہے ، کوسات دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیاگیا ہے۔دیپ سدھوکو میٹروپولیٹن مجسٹریٹ پرگیہ گپتا کی عدالت میں کرائم برانچ نے پیش کیاہے۔ پولیس نے 10 دن کے ریمانڈ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں دیپ سدھو کے ریمانڈ کی ضرورت ہے کیوں کہ اس نے اس سے تفتیش کرناہے۔
اس کے خلاف ویڈیوگرافی کے ثبوت موجودہیں۔ اس نے لوگوں کو مشتعل کیا جس کی وجہ سے لوگوں نے عوامی املاک کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے یہ بھی کہاہے کہ دیپ سدھوکے سوشل میڈیا پر بھی تفتیش کی جانی چاہیے۔ اسے پنجاب ہریانہ لے جانا ہے۔ پولیس نے بتایاہے کہ کسانوں کے مارچ کے دوران ٹریکٹروں نے قواعد کی خلاف ورزی کی۔
لال قلعے میں مذہبی تنظیم اور کسان تنظیم کا پرچم لہرایا گیا۔ یہ فسادات میں سب سے آگے تھا۔ پولیس کے مطابق لال قلعے پر 140 پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا۔ ان کے سر پر تلوار لگی تھی ، سدھو لوگوں کو مشتعل کرنے میں پیش پیش تھا۔ ویڈیو میں یہ واضح طور پر نظر آرہاتھاکہ وہ جھنڈوں اور لاٹھیوں کے ساتھ لال قلعہ میں داخل ہورہا ہے۔




