فلمی دنیا

سلمان خان کو راحت ، ریاستی حکومت کی اپیل خارج

جھوٹا حلف نامہ کیس
لائسنسجودھ پور: (اردودنیا.اِن)اداکار سلمان خان کو 18 سال قبل عدالت میں جھوٹا حلف نامہ پیش کرنے کے معاملے میں جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جودھ پور سے ایک بڑی راحت ملی ہے۔ جج راگھویندر کاچھوال نے ریاستی حکومت کی طرف سے سلمان کے خلاف دائر درخواست مسترد کردیا۔ فیصلہ سننے کے لئے سلمان ورچوئل طور پر عدالت میں پیش ہوئے۔ سلمان خان کیخلاف جودھ پور میں ایک اور مقدمے کی تلوار لٹک رہی ہے ۔

اب انہیں اس سے راحت ملی ہے۔فیصلے پر خوش ہوتے ہوئے سلمان کے وکیل نے کہا کہ یہ دوسرا موقع ہے جب ا س اپیل کو مسترد کیا گیا ہے۔ پہلے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے بھی اسے مسترد کیا ہے۔ اور اب آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بھی اسے مسترد کردیا۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی کہ سلمان کو چھوٹی چھوٹی باتوں میں کس طرح ہراساں کئے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سالوں کی طویل سماعت کے بعد ہمیں آخر کار انصاف مل ہی گیا۔سلمان کو 1998 میں جودھ پور کے نواحی گاؤں میں کالے ہرن کے شکار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ان سے اسلحہ لائسنس مانگا تھا۔

سلمان خان کو راحت ، ریاستی حکومت کی اپیل خارج

اس پر 2003 میں سلمان نے عدالت میں بیان حلفی دیتے ہوئے کہا کہ ا ن کا کہیں لائسنس کھو گیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ممبئی کے باندرا تھانے میں درج ایف آئی آر کی ایک کاپی بھی پیش کی تھی۔ اس کے تحت سلمان نے 8 اگست 2003 کو لائسنس کی گمشدگی کا کا مقدمہ درج کروایاتھا۔

اس کے بعد عدالت کو معلوم ہوا کہ سلمان خان کا آرمس لائسنس کھو یانہیں ہے، بلکہ اس کے ری نیو کرانے کے کے دیا تھا۔ تب سرکاری وکیل بھوانی سنگھ بھٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ سلمان کے خلاف عدالت کو گمراہ کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔اس کیس میں حتمی دلائل کے دوران سلمان کے وکیل نے دلیل دی تھی کہ سلمان خان مصروفیت کے باعث بھول گئے تھے کہ ان کے اسلحہ کا لائسنس ری نیو کے لیا دیا گیا ہے ۔

سلمان کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی معاملہ میں ملزم کا کوئی فائدہ نہیں ہوااور غلطی سے جھوٹا حلف نامہ پیش کردیا جاتا ہے تو اسے بری کردیا جانا چاہئے۔

اگر سلمان پر اس معاملہ میں قصوروار پایا جاتا ،تو ان پر آئی پی سی کی دفعہ 193 کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا۔ جرم ثابت ہونے پر زیادہ سے زیادہ 7 سال قید اور جرمانے کی بھی فراہمی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button